بلوچستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن، بلوچی زبان کی پہلی جامع آن لائن لغت کا اجرا

بلوچستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن، بلوچی زبان کی پہلی جامع آن لائن لغت کا اجرا

بلوچی زبان کی پہلی جامع آن لائن لغت جس کا نام ’’لبزگنج‘‘ ہے لانچ کر دی گئی ہے اور اب عوام کے لیے دستیاب ہے جو زبان کے تحفظ اور فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ڈیجیٹل لغت قدرتی لسانیاتی پروسیسنگ منصوبے کے تحت تیار کی گئی ہے اور ڈیجیٹل دور میں لسانی دستاویزات اور تعلیم کے لیے ایک جدید حل فراہم کرتی ہے۔ یہ بلوچی زبان کے لیے اب تک تیار کی جانے والی سب سے وسیع لغت کی کاؤش ہے جس میں 40 ہزار سے زیادہ الفاظ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، منگیتر کون؟

ہر اندراج میں 4 زبانوں بلوچی انگریزی اردو اور براہوی میں معانی اور متبادل فراہم کیے گئے ہیں جس سے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود بلوچ تارکین وطن کے طلبہ محققین لسانیات کے ماہرین مترجمین اور زبان سیکھنے والوں کے لیے اس کی افادیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تقریبِ اجرا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچی اکیڈمی کے چیئرمین اور این ایل پی بلوچی منصوبے کے کوآرڈینیٹر حبیطان عمر نے اس منصوبے کی علمی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی اس سے قبل بلوچی لبزبلد شائع کر چکی ہے جسے جان محمد دشتی نے 2015 اور 2017 میں مرتب اور مدون کیا تھا۔

انہوں نے ڈاکٹر نصیر دشتی کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے بلوچی انگریزی اور انگریزی بلوچی لغات پر کام کیا اور پناہ بلوچ کی کاؤشوں کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے ڈکشنری کو بلوچی اردو براہوی اور سندھی زبانوں میں مرتب اور مدون کیا۔

مزید پڑھیں:طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ان علمی کاؤشوں نے بلوچی لغت نویسی کی ترقی اور معیار بندی کی بنیاد رکھی جس کے نتیجے میں اس جامع آن لائن لغت کا اجرا ممکن ہوا۔ لسانیات کے ماہرین اور تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ایسی زبان کے تحفظ کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا ہے جو طویل عرصے تک زبانی روایت اور محدود تحریری ذرائع پر انحصار کرتی رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *