بھارت کے چھکے چھڑانے والےپاکستانی بیٹر سمیر منہاس کس کرکٹر کے چھوٹے بھائی ہیں؟

بھارت کے چھکے چھڑانے والےپاکستانی بیٹر سمیر منہاس کس کرکٹر کے چھوٹے بھائی ہیں؟

پاکستان نے بھارت کو گزشتہ روز بدترین شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اس جیت کے پیچھے سب سے بڑا کردار نوجوان بلے باز سمیر منہاس کا تھا جنہوں نے اپنی جارحانہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی سے ٹیم کو پہاڑ جیسے سکور تک پہنچایا۔

سمیرمنہاس جو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں نے ایونٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تھا اس میچ میں انہوں نے 11 چوکے اور 8 چھکے مارے جو ان کی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار تکنیک کا مظہر تھی۔

بھارت کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں بھی انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا صرف 19 سال اور 19 دن کی عمر میں دو بڑی اننگز کھیلنے والے سمیر دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ہیں اور ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس میں پہلے ہی سے ایک انٹرنیشنل کرکٹر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈر19ایشیا کپ فائنل، پاکستانی بیٹر سمیر منہاس نے ریکارڈ قائم کردیا

وہ عرفات منہاس کے چھوٹے بھائی ہیں جنہوں نے 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی سمیر منہاس انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کے مختلف ریجن ٹیموں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔سمیر کی تکنیک اور شاٹ سلیکشن انتہائی شاندار ہے وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے اچھے اوپنر ثابت ہوسکتے ہیں سمیر منہاس کی کامیابی کے پیچھے جہاں ان کے کوچ مینٹور کا کردار ہے وہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تربیتی کیمپس کا بھی اہم کردار ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ سے قبل لگائے گئے تربیتی کیمپ میں انتھک محنت کی جس کے نتیجے میں آج وہ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کے طور پر ابھرے ہیں۔
ایشیا کپ میں ان کی کارکردگی دو بڑی سنچریاں اور انڈیا کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ نوجوان کھلاڑی کے روشن مستقبل کی نشانی ہیں وہ نہ صرف انڈر 19 بلکہ مستقبل میں پاکستان کی سینئر ٹیم کے لیے بھی امید کا سبب بن سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *