پاکستان پر امریکہ کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ ہے ،بریگیڈئر جنرل ( ر) مارک کمٹ

پاکستان پر امریکہ کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ ہے ،بریگیڈئر جنرل ( ر) مارک کمٹ

واشنگٹن ٹائمز میں آرٹیکل کے آتھر ریٹائرڈ امریکی فوجی افسر اور دفاعی امور کے ماہر بریگیڈیئر جنرل (ر) مارک کمٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجودہ علاقائی اور عالمی حالات میں امریکا کے ساتھ تعلقات سے فائدہ اٹھانے کا ایک اہم موقع موجود ہے اور ان کے نزدیک پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستقبل میں پائیدار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مواقع پر رعایتیں دینے اور اپنے مطالبات مؤثر انداز میں پیش کرنے کی پوزیشن میں ہے،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل (ر) مارک کمٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی طرزِعمل اور فیصلہ سازی کا انداز امریکی خارجہ پالیسی میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ رکوانے کے لیے سنجیدہ اور بھرپور کوششیں کیں جو اس بات کی عکاس ہیں کہ امریکا خطے میں استحکام کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری نے پاکستان کو بلندیوں پر پہنچا دیا، واشنگٹن پوسٹ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو ممالک کے درمیان تعلقات کو سنوارنا اور برقرار رکھنا ایک مسلسل عمل ہوتا ہے اور اس میں عسکری و سفارتی رابطوں کا کردار بنیادی ہوتا ہے،بریگیڈیئر جنرل (ر) مارک کمٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کی مجموعی اسٹریٹجک ترجیحات اب تیزی سے پیسفک ریجن کی جانب منتقل ہو رہی ہیں تاہم اس کے باوجود جنوبی ایشیا، بالخصوص پاکستان امریکا کے لیے بدستور اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان پر امریکا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی ایک بڑی وجہ مئی میں ہونے والی جنگ اور اس دوران پاکستان کا کردار ہےجس نے واشنگٹن میں مثبت تاثر چھوڑا،انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت انتظامیہ تک پہنچتے ہیں اور انہی فیصلوں کی بنیاد پر پالیسی کی سمت طے ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا اور پاکستان دونوں کو بھارت کے ساتھ بعض تحفظات اور مسائل کا سامنا ہےجس کے باعث باہمی مشاورت اور تعاون کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں، امریکی وزیر خارجہ

بریگیڈیئر جنرل (ر) مارک کمٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں،اگرچہ سیاسی واقعات اور حالات کی وجہ سے بعض اوقات رکاوٹیں پیدا ہوئیں تاہم عسکری سطح پر تعاون اور رابطے تسلسل کے ساتھ قائم رہے،انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبے میں تمام ممالک کو چیلنجز درپیش ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ شراکت داری مستقبل میں مزید مضبوط اور وسیع تر ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بریگیڈیئر جنرل (ر) مارک کمٹ ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی افسر، سابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار، سفارتی تجزیہ کار اور دفاعی امور کے ماہر ہیں۔
انہوں نے امریکی فوج میں تقریباً 30 برس تک خدمات انجام دیں اور بریگیڈیئر جنرل کے عہدے تک پہنچ کر ریٹائر ہوئے اپنے طویل فوجی کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ، آپریشنل اور اسٹریٹجک عہدوں پر فائز رہے اور اہم عسکری ذمہ داریاں نبھائیں۔

فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دیں اور آج بھی عالمی سلامتی، خارجہ پالیسی اور دفاعی معاملات پر ایک معتبر تجزیہ کار کے طور پر اپنی رائے پیش کرتے رہتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *