وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے سے متعلق وفاق کی خواہش نہیں: طارق فضل چوہدری کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے سے متعلق وفاق کی خواہش نہیں: طارق فضل چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کام کریں ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ 8 فروری تک بانی تحریک انصاف سے ملاقاتیں بند رہیں گی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق بھی کسی کو قید تنہائی میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق بھی کسی کو قید تنہائی میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا ’انڈیا فرسٹ‘ دور ختم، پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں فوقیت مل گئی، واشنگٹن ٹائمز

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *