امریکا نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی

امریکا نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی

امریکا نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی، ‘خود ڈی پورٹ’ ہونے والے تارکین وطن کو تین گنا وظیفے کی پیشکش کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا سے رضاکارانہ طور پر “خود ڈی پورٹ” کا انتخاب کرنے والے تارکین وطن کو جو وظیفے کی پیشکش کی گئی تھی اسے تین گنا بڑھا کر 3 ہزار امریکی ڈالر کردیا گیا ہے۔

امریکی محکمے نے کہا کہ یہ وظیفہ ان لوگوں کو دیا جائے گا جو غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں اور سال کے آخر تک ملک چھوڑنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں۔

غیرقانونی تارکین وطن کو ایک اور سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت اس پیشکش پر امریکا سے خود جانے والے افراد کے آبائی ممالک کے لیے مفت پرواز بھی شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: امریکا کا ’انڈیا فرسٹ‘ دور ختم، پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں فوقیت مل گئی، واشنگٹن ٹائمز

انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیرقانونی تارکین وطن اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہم انھیں تلاش کر لیں گے اور انھیں گرفتار کر لیا جائے گا پھر وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں سی بی پی ہوم کے نام سے ایک ری برانڈڈ ایپ لانچ کی ہے تاکہ لوگوں کے لیے خود کو ڈی پورٹ کرنا آسان ہو سکے۔

اس ایپ کو پہلے سی بی پی ون کہا جاتا تھا جسے بائیڈن انتظامیہ نے تارکین وطن کو قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے استعمال کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *