ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے شمالی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی دوران جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافہ یعنی 0.06 فیصد زیادہ ہے، پچھلے ہفتے جنوبی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1445 روپے تھی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

اعدادوشمار کے مطابق مختلف شہروں میں سیمنٹ کی اوسط فی بوری ریٹیل قیمتیں اس طرح ریکارڈ کی گئیں:

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، راولپنڈی 1361، گوجرانوالہ1450، سیالکوٹ1420، لاہور1488، فیصل آباد1390، سرگودھا1397، ملتان 1451، بہاولپور1440، پشاور1353 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت میں ایک اور سنگ میل، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1378، حیدرآباد1428، سکھر1530، لاڑکانہ1407، کوئٹہ1490 اورخضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں رفتہ رفتہ اضافہ جاری ہے، جس کا اثر تعمیراتی شعبے اور عام صارفین پر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں

 ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی طلب و رسد، لاگت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات سے جڑا ہوا ہے۔ صارفین اور ٹھیکیداروں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ موجودہ ریٹس کے مطابق منصوبہ بندی کریں تاکہ اخراجات میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *