متحدہ عرب امارات کے صدرکا دورہ پاکستان کا اعلان،کب پہنچیں گے؟تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات کے صدرکا دورہ پاکستان کا اعلان،کب پہنچیں گے؟تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو ایک اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

قیامِ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، برادرانہ روابط اور مشترکہ مفادات پر قائم رہے ہیں اور یہ دورہ اسی تسلسل کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے،اپنے دورے کے دوران صدر محمد بن زاید النہیان وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی مختلف اہم سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم کی دعوت پر ایران کے صدر کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے،اہم ملاقاتیں کرینگے

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے امکانات اور پاک ۔یو اے ای تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اپنی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،اس تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دے چکے ہیں، خصوصاً ان شعبوں میں جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *