امریکا،ایران مذاکرات پر اہم مشاورت، محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امریکا،ایران مذاکرات پر اہم مشاورت، محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل سے متعلق مشاورت کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ تہران میں ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعاون، خطے کی موجودہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کی تازہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے ڈالر کمانا آسان ، صرف 28 دن میں 3 لاکھ ویوز، طریقہ جانیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ماضی میں بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کا موجودہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور اہم بین الاقوامی پیش رفت کے تناظر میں خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے دورے کر چکے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور علاقائی معاملات پر رابطوں کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی تھی۔

حالیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے اور مختلف ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے بڑھا رہے ہیں۔

editor

Related Articles