اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہے،فیلڈ مارشل

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہے،فیلڈ مارشل

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور برادری کے لئے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا، اور نظریہ پاکستان کے بنیادی ستون کے طور پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا

یہ بھی پڑھیں :ہمارا ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے ، فیلڈ مارشل

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قومی ترقی اور سلامتی کے لئے پاکستانی مسیحیوں کی بے مثال اور لازوال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں نسل در نسل مسیحیوں کی قابل فخر اور ممتاز خدمات بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہے،انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے مساوی مواقع اور مذہب، نسل، ذات پات اور نسل سے بالاتر مشترکہ آئینی اقدار میں مضمر ہے۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے آئین میں درج تمام شہریوں کے وقار، سلامتی اور مساوی حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا، مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وطن کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان میں قومی یکجہتی کے لئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *