سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،2خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،2خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دو خوارج کو ہلاک کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے 24 دسمبر 2025 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن انجام دیا، جس کا مقصد خوارج عناصر کی موجودگی کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات کی تصدیق اور ان کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو خوارج مارے گئے، جن میں ایک اہم کمانڈر اور رنگ لیڈر دلاور بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والا خوارج کمانڈر دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور وہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈی آئی خان،سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک

اس کی سرگرمیوں کے باعث حکومت نے اس کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، دلاور پر سیکورٹی فورسز پر حملوں، معصوم شہریوں کے قتل اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے جیسے سنگین الزامات تھے، جس کی وجہ سے وہ ریاستی اداروں کے لیے ایک بڑا سیکوٹری خطرہ سمجھا جاتا تھا۔

آپریشن کے بعد جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ مارے گئے خوارج مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ س

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا خوارج عنصر علاقے میں باقی نہ رہے۔

editor

Related Articles