تحریک انصاف کا برطانیہ میں احتجاج، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’کار بم دھماکے‘ کی دھمکیاں

تحریک انصاف کا برطانیہ میں احتجاج، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’کار بم دھماکے‘ کی دھمکیاں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف کھلے عام نعرے لگائے اور سنگین دھمکیاں دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرے کے دوران ایسے نعرے بھی لگائے گئے جن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موت کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ ایک کار بم حملے کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بات بھی سامنے آئی، جسے انتہائی پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ احتجاج ابتدا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں ایک مظاہرے کے طور پر شروع ہوا تھا، تاہم کچھ ہی دیر میں اس کا رخ تبدیل ہو گیا اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے براہِ راست چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے احتجاج کے دوران شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین نہ صرف براہِ راست فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ ویڈیو میں کار بم حملے کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے جیسے انتہائی سنگین اور پرتشدد بیانات بھی شامل ہیں۔ مبصرین نے ان بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی دھمکیاں کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pakistanconnect)

احتجاج کے دوران بعض مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے متعدد متنازع بیانات دیے گئے ہیں۔ ایک مظاہرہ کرنے والے کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی گاڑی میں نشانہ بنایا جائے گا، جسے انتہائی خطرناک اور دھمکی آمیز لہجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس احتجاج کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ برطانیہ کی سرزمین پر اس طرح کے پرتشدد اور نفرت انگیز مظاہروں کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ مظاہرے کے دوران مقررین نے یہ بھی کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف “بددعائیں” دی جا رہی ہیں۔

احتجاج میں شریک افراد نے بعد ازاں نعرے لگائے، “کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان!”۔ ذاتی نوعیت کی دھمکیوں، نفرت انگیز بیانات اور تشدد پر اکسانے والے نعروں کے امتزاج نے بیرونِ ملک سیاسی مظاہروں کی نوعیت اور ان کے ممکنہ قومی سلامتی پر اثرات کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ امر مزید تشویشناک ہے کہ یہ تمام دھمکیاں اور بیانات برطانیہ میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے باہر کھلے عام دیے گئے، جس پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *