17 سال بعد وطن واپسی، خالدہ ضیا کے بیٹے کی بنگلا دیشی سیاست میں بڑی انٹری

17 سال بعد وطن واپسی، خالدہ ضیا کے بیٹے کی بنگلا دیشی سیاست میں بڑی انٹری

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 برس بعد جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچنے والے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 سالہ طارق رحمان آج (جمعرات) لندن سے ڈھاکا پہنچیں گے۔ وہ 2008 میں سیاسی انتقام کے الزامات کے بعد بنگلا دیش چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے تھے اور تب سے وہیں مقیم تھے۔

طارق رحمان کو اپنی والدہ، 80 سالہ خالدہ ضیا کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا ہے، جو شدید علالت کے باعث طویل عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

خالدہ ضیا نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ 12 فروری 2026 کے عام انتخابات میں انتخابی مہم چلائیں گی، تاہم اس کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ آئی سی یو میں منتقل ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں بھارتی دہشتگردی جاری، ایک اور سینیئر نوجوان سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ

یہ انتخابات گزشتہ سال ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *