پی ایس ایل11 کے میچز کب سے شروع ہوں گے؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل11 کے میچز کب سے شروع ہوں گے؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے جبکہ ملتان سلطانز کو رواں سیزن میں خود پاکستان کرکٹ بورڈ ہی آپریٹ کرے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور دو نئی ٹیموں کی بولی کے لیے دس مختلف پارٹیوں نے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملتان سلطانز اس سال پی سی بی کے زیرِ انتظام کھیلے گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد اس فرنچائز کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ علی ترین نے ملتان سلطانز کے لیے کافی محنت کی ہے اگر وہ مستقبل میں نئی ٹیم خریدنا چاہتے ہیں تو پی سی بی انہیں خوش آمدید کہے گا۔انہوں نے بتایا کہ پیپر رولز کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو عارضی طور پر بورڈ خود چلائے گا جبکہ ٹیم کے سربراہ کا اعلان آئندہ دس روز میں کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ٹیموں کی نیلامی کے روز آکشنر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام فرنچائزز متفق ہو گئیں تو پی ایس ایل 23 مارچ سے ہی شروع کر د ی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو نئی ٹیموں کی فروخت کے دن پی سی بی سرخرو ہوگا اور توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اچھی مالی پیشکش کے ساتھ فروخت ہوں گی۔
پی ایس ایل کے دوران راحت فتح علی خان کا کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عاقب جاوید کے آنے کے بعد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

انڈر 19 کا کیمپ ملتان میں لگا کر کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی گئی ہے، ان کے مطابق شاہینز اور قومی ٹیم اتنی مضبوط ہوں گی کہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔محسن نقوی نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف تاحال تین میچز کی سیریز ہی طے ہے جبکہ ریڈ بال کوچ کے بارے میں فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *