پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں،بیرسٹرعقیل

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں،بیرسٹرعقیل

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور منفی بیانیے پر مبنی ہے اور وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے۔
عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ عوام کے سامنے حقائق کو چھپایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کی دعوت

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دکھائے جانے والے فالوورز زیادہ تر جعلی ہیں اور حقیقی عوامی حمایت کے بغیر چلائے جا رہے ہیں۔
اس کے نتیجے میں عوام کے ذہنوں میں گمراہ کن معلومات پھیلائی جاتی ہیں،وزیر مملکت نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹس پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہونے کا دعویٰ محض دکھاوا ہے جبکہ زیادہ تر فالوورز جعلی ہیں۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے لیکن حقیقت میں یہ اکاؤنٹس عوام کے لیے کسی فائدے کا سبب نہیں ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ عوام کو حقائق تک رسائی ہونی چاہیے اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ اور فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس دراصل عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتے۔

editor

Related Articles