صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ دونوں شخصیات دبئی میں دو روز قیام کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دبئی قیام کے بعد ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف مختصر نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔

خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں دبئی گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے علامہ اقبال ائیرپورٹ آئے اور وہاں سے معمول کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ دبئی سے ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نواسے کی شادی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے دبئی گئے ہیں۔ وہ اپنے احباب کو خود اپنے ہاتھ سے اپنے نواسے جنید کی شادی کے دعوت نامے دیں گے۔

پچھلے کئی روز سے وزیراعلیٰ مریم نواز اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید کی شادی کی تیاریاں جاتی امرا میں اور لاہور میں ان کی سسرال شیخ روحیل اصغر کی فیملی میں خاموشی سے کی جاری ہیں۔

میڈیا کو ان تیاریوں نے عمومی طور پر دور ہی رکھا جا رہا ہے۔ جنید صفدر کی ہونے والی بیگم شانزے مسلم لیگ نون کے لاہور میں سینئیر لیڈر شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ یہ شادی فیملی نے روایتی طریقہ سے طے کی ہے۔

جنید صفدر اور شانزے کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو ہو گی۔ دولہا اور دلہن کی مہندی کی رسم جاتی امرا مین میاں نواز شریف کے گھر پر ہو گی اور ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔دلہن کے خاندان کی طرف سے استقبالیہ لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *