نئے سال کی آمد: فراڈ سے بچائو کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری

نئے سال کی آمد: فراڈ سے بچائو کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہریوں کے لیے فراڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ نئے سال کی آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر مبارکباد کے لنکس، جعلی تحائف اور انعامات سے متعلق پیغامات تیزی سے گردش کر رہے ہیں جو صارفین کو مالی اور ڈیجیٹل نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم یا مشکوک لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور واٹس ایپ سمیت کسی بھی ایپ کا تصدیقی کوڈ اجنبی افراد سے ہرگز شیئر نہ کریں۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیکرز خوشیوں کے مواقع کو نشانہ بناتے ہیں، اس لیے شہری محتاط رہیں اور اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے آن لائن فراڈ سے بچا جا سکے۔

عام طور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مختلف لنکس بھیجے جاتے ہیں، عوام کےلیے نئے سال کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے الرٹ جاری کردیا ہے، ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے سال کے فراڈ سے بچیں۔

جعلی اور دھوکا دینے والے لنکس کے حوالے سے جاری الرٹ میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات چل رہے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے لنک پرکلک نہ کریں، واٹس ایپ کوڈ بھی شیئر نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *