محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہےجبکہ بعض مقامات پر جزوی بعض مقامات پر ابر آلودبھی متوقع ہے،بلوچستان میں محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے،پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان بھی موجود ہےجو سردی میں مزید اضافہ کرے گا۔
اس دوران مقامی انتظامیہ نے شہریوں اور زراعت سے وابستہ افراد کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے،شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
برفباری کی شدت پہاڑوں پر زیادہ ہو سکتی ہے،ملک کے شمالی اور جنوبی پنجاب، نیز بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت درمیانی سے شدید رہنے کا امکان ہے۔
دھند کی وجہ سے ٹریفک اور ہوائی آمدورفت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں،آج کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،شمالی علاقوں میں شدید سردی کے اثرات ریکارڈ کیے گئے، پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت بھی قابل ذکر رہی۔