ملک کے مختلف شہروں میں سالِ نو کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

ملک کے مختلف شہروں میں سالِ نو کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

الوداع 2025 خوش آمدید 2026، سال نو کا آغاز ہوگیا، تمام اہل وطن کو آزاد ڈیجیٹل کی جانب سے نیا سال بہت مبارک ہو۔

دعا ہے کہ وطن عزیز اور تمام پاکستانیوں کے لیے یہ سال خوش قسمت ثابت ہو، ملک بھر میں ہر طرف جشن کا سماں ہے، کراچی سے کشمور سال نو کو ویلکم کرنے کے لیے زبردست تیاریاں کی گئی ہیں۔

پاکستان میں سال نو کا جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر آتش بازی اور چراغاں کے باعث فضا رنگ و نور لبریز ہوگئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی، اسلام آباد، سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی شروع ہوگئی۔ نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: سال 2025،پاکستان میں کونسی اشیاءمہنگی ہوئیں،کیا سستاہوا؟ 

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سال نو کے آغاز کے ساتھ آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر شاندار فائر ورک کا اہتمام کیا گیا، پارک ویوسٹی میں خصوصی تقریب کے بعد آتش بازی کی گئی، جبکہ سی ڈی اے کے زیر انتظام شاہین چوک میں بھی دلکش مظاہرہ پیش کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں بھی دو ہزار چھبیس کا خیرمقدم آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔ سکھر کے تاریخی لینس ڈاؤن پل کو خوب صورت برقی قمقموں سے سجایا گیا اور شاندار آتش بازی کی گئی۔ لاہور کے لبرٹی چوک اور پشاور کے رنگ روڈ پر بھی سال نو کی آمد پر شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

دنیا کے مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے باعث سال 2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوا، جس کے نتیجے میں دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کرنے والے ممالک ہمیشہ دلچسپی کا مرکز بنے۔

دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک ’کریباتی‘ سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا جب کہ اُس وقت جزیرے پر رات کے بارہ بج رہے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔

کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوا اور آکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *