وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھادی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کروانے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عمل درآمد ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کے رش کی وجہ سے کیا گیا، شہری 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں۔
مزید جانیئے: گاڑیوں پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

