ماہر علم نجوم سامعہ خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی صرف ڈیل کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے پاس صرف جنوری کا مہینہ ہے۔
اگر تحریک انصاف کی قیادت نے جنوری کے مہینے میں عمران خان کی رہائی کے لئے کسی بھی قسم کی مفاہمت سے کام نہ لیا تو پھر 16 فروری کے بعد حالات مزید مشکل ہوجائیں گے اور اس کے بعد عمران خان کی رہائی کسی بھی صورت میں سال 2026 میں ممکن نہیں ہے۔
پروگرام میں شریک ایک اور ماہر علم نجوم سید محمد علی زنجانی نے عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ستاروں کے مطابق تو وہ قید نظر ہی نہیں آتے وہ اپنے نظریات یا اپنی مرضی کے مطابق قید ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ کے مہینے میں عمران خان کو کچھ تھوڑا بہت ریلیف متوقع ہے تاہم سال 2026 میں عمران خان کی رہائی کہیں دیکھائی نہیں دے رہی۔
نیرو کارڈ ریڈعالیہ نذیر نے عمران خان کی رہائی ستاروں اور علم نجوم کے مطابق عمران خان کی قید تو کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جیل میں ہیں۔سال 2026 میں جگہ جگہ گراونڈ زیرو دیکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2026 میں عمران خان کو سسٹم کے ساتھ مذاکرات کرنا ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے اور اس حوالے سے پائے جانے والے خدشات درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے بعد عمران خان اور سسٹم دونوں مذاکرات پر آمادہ ہوجائیں گے۔