نادرا کی تمام سروسز آپ کے گھر کی دہلیز پر، نئی سروس کا آغاز

نادرا کی تمام سروسز آپ کے گھر کی دہلیز پر، نئی سروس کا آغاز

نادرا نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کے لیے نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نادرا نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کا پائلٹ منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو گھر کے قریب سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت اب شہری گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی سہولت منتخب ای سہولت فرنچائزز سے حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں قائم 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز

نادرا کے مطابق ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا، جبکہ یہ خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے علاوہ ای سہولت کے سروس چارجز 100 روپے اضافی کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز موجود ہیں، جن میں سے 9,500 سے زائد فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ناخواندہ شہریوں اور اسمارٹ فون استعمال نہ کرنے والے افراد کو بھی آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

نادرا نے مزید بتایا کہ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد یہ سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی، جس سے نادرا مراکز پر رش میں کمی اور شہریوں کے سفری مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی جانب سے شہریوں کو نئی سہولت فراہم، اب گھر بیھٹے وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ منسوخ کریں

ای سہولت فرنچائزز کی مکمل فہرست نادرا کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *