افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیکڑوں افراد جاں بحق

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیکڑوں افراد جاں بحق

افغانستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی سےصوبہ بغلان میں 300  افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے’ ’اے ایف پی ‘‘ کی رپورٹ کے مطاابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرت کا بتا نا ہےکہ صرف صوبہ بغلان میں جمعہ کو شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب سے کم ازکم  300 افراد جا نوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں مکانات تباہ و برباد ہو گئے۔ آئی او ایم کی ایمرجنسی رسپانس نے افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بغلان کے ضلع جدید میں 1500 سے زائد مکانات تباہ اور 100 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ طالبان حکومت کے عہدیداروں کا بتایا تھا کہ جمعہ کو بارش کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکڑوں شہریوں تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہو چکے ہیں، انہوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی تھی ، تاہم انہوں نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ تقریباً ایک درجن لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید سیلاب آیا ہے۔

شمالی صوبہ تخار میں حکام نے 20 افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ہونے والی شدید بارشوں نے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں، وسطی صوبہ غور اور مغربی ہرات میں بھی بھاری نقصان پہنچایا۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں جن کی مدد کے لئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا۔ دوسری جانب وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ایمرجنسی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ زخمیوں اور پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے افغانستان میں سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *