پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم 2026: درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم 2026: درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

محکمہ زراعت پنجاب نے نئے سال 2026 کے آغاز پر کاشتکاروں کے لیے خوشخبری دی ہے کہ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کی قرعہ اندازی بہت جلد ہونے والی ہے۔ اس مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔

کاشتکاروں سے درخواستیں جمع کروانے کا عمل 6 جنوری 2026 بروز منگل سے شروع ہوگا، جبکہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے یا مزید معلومات کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800 17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے دو لاکھ 82 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔ ان میں سے 9,500 کاشتکار کامیاب قرار پائے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق، پروگرام میں درخواست دینے والے کاشتکاروں میں 98 فیصد نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کے لیے درخواست دی تھی، جبکہ دو فیصد نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ امپورٹڈ ٹریکٹرز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے غیر ملکی ڈیلر کمپنیاں پنجاب میں اپنے ڈیلر اور بزنس آفس قائم کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *