گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت سے متعلق اہم خبر

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت سے متعلق اہم خبر

ملک کے کم آمدنی والے شہری حکومت کی جانب سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں، کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے ان کی روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے بعد عام لوگوں کی مشکلات میں واضح اضافہ ہوا ہے، اور اب وہ سستی بنیادی اشیاء تک بھی آسانی سے رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے بند ہونے سے مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ خوردنی تیل اور گھی کی قیمتیں 590 سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے ان اشیاء کی خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کامسلسل نیچے آنا معاشی استحکام اور بہتر گورننس کا اشارہ ہے،بلومبرگ

اسی طرح پرائیویٹ کمپنیوں کے معیاری آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور ایک کلو آٹا اب 160 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ چائے کی پتی کے 800 گرام پیک کی قیمت 1760 روپے سے بڑھ کر 1900 روپے ہو گئی ہے، جبکہ چاول کی قیمتیں بھی عام صارف کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

مہنگائی کی اس صورتحال نے کم آمدنی والے طبقے کے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ سستی بنیادی اشیاء کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو سکے اور عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔

Related Articles