گیس بندش کی خبریں، سوئی سدرن کی وضاحت سامنے آگئی

گیس بندش کی خبریں، سوئی سدرن کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی میں 5 جنوری تک گیس کی مکمل بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ان اطلاعات کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق شہر میں گیس کی بندش کے حوالے سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور عوام میں پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 5 جنوری تک کراچی میں گیس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر مصدقہ ذرائع سے ایسی اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، خام تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور گیس سے متعلق کسی بھی خبر کے لیے صرف مستند ذرائع اور ایس ایس جی سی کے سرکاری اعلامیوں پر اعتماد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی بندش کے حوالے سے کوئی نیا یا غیر معمولی اعلان نہیں کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میں گیس کی فراہمی کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے، البتہ نائٹ لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی محدود رہتی ہے، جو پہلے سے نافذ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، گیس لیکیج سے دھماکا،خواتین سمیت 5 افراد زخمی

ترجمان کا کہنا تھا کہ نائٹ لوڈ مینجمنٹ کا مقصد دن کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بہتر گیس فراہمی یقینی بنانا ہے، اس لیے شہری اس معمول کو کسی نئی بندش سے تعبیر نہ کریں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بے جا تشویش اور اضطراب سے بچا جا سکے، جبکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں بروقت اور واضح طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *