بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جانب سے منگل کے روز عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دیا گیا دھرنا پولیس سے مذاکرات میں پیش رفت اور آئیندہ ہفتے ملاقات کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا پولیس کی جانب سے آئیندہ ہفتے ملاقات کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا۔
منگل کے روز ملاقات کے طے شدہ دن کے موقع پر اڈیالہ جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، دفعہ 144 نافذ تھی، مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے پر روک لیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دی۔ اس صورتحال پر بانی کی بہنوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔
مزید پڑھیں: مذاکرات میں اصل رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی ابہام نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

