پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم کا کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ2026 منگل سے ڈی اے کریک کلب میں شروع ہوگیا،۔
تفصیلات کے مطابق ملک تاریخ کے سب سے بڑے انعامی رقم کے کراچی اوپن انٹر نیشنل اسکوائش تورنامنٹ کا آغآز ہو گیا اور افتتاحی میچ میں وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے عالمی نمبر 45 مصطفی السترے کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا،عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان 20 سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہو گئے، وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے طیب اسلم اور دونوں پاکستانی خواتین کھلاڑی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں، مجموعی طور پر2 لاکھ 42 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا پی ایس اے کا گولڈ ایونٹ 11 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا، سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے مصری کھلاڑی مصطفیٰ السرتے کو2-3 سے اپ سیٹ شکست دے دی،پہلے دو گیمز 11-5 اور 11-8 سے ہارنے کے بعد ناصر اقبال نے اگلے تینوں گیمز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ناصر اقبال نے تیسرا گیم 5-11،چوتھا گیم 9-11 اور پانچواں گیم 9-11 سے جیتا،عالمی نمبر 38 اور عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان نے ایک سخت مقابلے کے بعد فرانس کے عالمی نمبر 52 میلویل کو 2-3 سے زیر کر لیا،نور زمان نے پہلا گیم 9-11 سے جیتا،اگلے دونوں گیمز 12-10 اور11-3 سے ہارنے کے بعد نور زمان نے چوتھا گیم 6-11 سے جیت کر مقابلہ 2-2 کردیا،پانچویں اور فیصلہ کن میں گیم نوزماں نے 6-11 سے کامیابی پالی،پاکستان کے عالمی نمبر 47 اشعب عرفان نے جاپان کے رینو سوکی سیٹووکی کو0-3 سے زیر کیا۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کیخلاف سیریز: قومی ٹی 20 اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا

