سری لنکا کیخلاف سیریز: قومی ٹی 20 اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا

سری لنکا کیخلاف سیریز: قومی ٹی 20 اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا

سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے پاکستانی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا لنکا کے خؒاف تین ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیئے پاکسانی کرکٹ ٹہم کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا،گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان شامل ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا آج مقامی وقت کے مطابق 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے جبکہ قومی ٹیم آج رات مقامی وقت کے مطابق 8 بجے پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز 7 جنوری سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: مستفیض کو نکالنے کا معاملہ ،بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈکپ میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانےپر غور

یاد رہےکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔

editor

Related Articles