سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی، فی بوری نرخ نیچے آگئے

سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی، فی بوری نرخ نیچے آگئے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم یہ کمی صرف شمالی شہروں تک محدود رہی، جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں بدستور مستحکم رہیں۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل پیوستہ ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1391 روپے فی بوری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1367 روپے رہی، راولپنڈی میں 1361 روپے، گجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1457 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے، سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1411 روپے، بہاولپور میں 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1446 روپے رہی، جو پیوستہ ہفتے کے برابر ہے۔

شہری سطح پر کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے، حیدر آباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:سیمنٹ کی قیمت میں کمی، فی بوری کی قیمت کیا ہے؟ تفصیل جانئے

واضح رہے کہ شمالی علاقوں میں قیمتوں میں معمولی کمی کی وجہ طلب میں کمی، موسمی حالات اور تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی ہو سکتی ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں لاگت اور رسد کے عوامل کے باعث قیمتیں مستحکم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں تعمیراتی شعبے کی صورتحال کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *