کینیڈا کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان، ممالک کی فہرست سامنے آگئی

کینیڈا کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان، ممالک کی فہرست سامنے آگئی

کینیڈا نے سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ سہولت اُن مسافروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو ہوائی راستے کے ذریعے کینیڈا کا سفر کریں اور گزشتہ دس برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کر چکے ہوں یا اس وقت ان کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔ اس سہولت کے تحت اہل مسافروں کو کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قیام کی اجازت دی جائے گی۔

کینیڈا نے ویزا فری پالیسی کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کا دائرہ بھی مزید ممالک تک وسیع کر دیا ہے، جس کا مقصد قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان اور تیز تر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان : جانیئے تفصیل

نئے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر کیریبین خطے کے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان میں سے پانچ ممالک پہلی مرتبہ ویزا فری سہولت کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کو سیاحت کے فروغ اور عالمی سطح پر روابط کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *