امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے مزید 25 ممالک کو بانڈ ادائیگی کا پابند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فہرست میں شامل نئے ممالک میں الجزائر، بنگلہ دیش، کیوبا، نیپال، نائیجیریا، وینزویلا سمیت کئی افریقی، ایشیائی اور لاطینی امریکی ممالک شامل ہیں۔
ان ممالک کے شہریوں کو بی ون اور بی ٹو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
نئے ملکوں کی شمولیت کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ نئے ممالک کے لیے یہ شرط 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، بانڈ کی رقم کا تعین انٹرویو کے دوران کیا جائے گا اور بانڈ کی ادائیگی ویزا دینے کی ضمانت نہیں ہے، ویزا کی درخواست مسترد ہونے یا بونڈ کی شرائط نہ مکمل ہونے کی صورت میں رقم واپس کی جائے گی۔
مزید جانیئے: کینیڈا کا ویزا فری انٹری دینے کا اعلان، ممالک کی فہرست سامنے آگئی

