برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ایران امریکا جنگ بندی و مذاکرات پر پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا جارہا ہے جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ۔
امریکہ ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے ، خلیجی جنگ میں بہترین سفارتکاری سے پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار سفارتی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس
برطانوی ایم پی محمد افضل نے پارلیمنٹ سے خطاب میں پاکستانی ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ ختم کرانے میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ، تمام دنیا وزیراعظم پاکستان،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کوششوں پرانکی شکرگزار ہے۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے ایم پی محمد افضل کے خطاب کی تائید میں امن کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
🚨برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی گونج،قوم کا سرفخر سے بلند۔۔امریکہ ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا دنیا بھر میں اعتراف pic.twitter.com/D4ibw8PeNf
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) April 14, 2026

