پودوں کی دیکھ بھال کو گیم میں بدل دینے والا اے آئی سمارٹ سینسر متعارف

پودوں کی دیکھ بھال کو گیم میں بدل دینے والا اے آئی سمارٹ سینسر متعارف

الیکٹرانکس کی نمائش ’’ سی ای ایس 2026 ‘‘دوران ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے Senso کے نام سے ایک نیا ذہین آلہ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے پودوں کی دیکھ بھال کے طریقے کو گیمز جیسے تجربے میں تبدیل کرنا ہے۔

’’ سینسو‘‘ پودوں کے لیے ایک سمارٹ سینسر ہے جو مٹی کی نمی، درجہ حرارت اور روشنی کی مقدار جیسے بنیادی اشارے کی فوری نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی پودوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص ہدایات فراہم کرتا ہے۔

پودوں کی دیکھ بھال کو ایک دلچسپ گیم میں بدل دینے والا یہ جدید اے آئی سمارٹ سینسر اپنی نوعیت کا منفرد آلہ ہے، جس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا غیر روایتی اور تعاملاتی انداز ہے۔ اس ڈیوائس میں پرانے مقبول Tamagotchiگیمز کی طرز پر ایک پکسلیٹڈ مجازی مخلوق نظر آتی ہے، جو سینسر کو مٹی میں لگاتے ہی حرکت میں آ جاتی ہے اور صارف کے ساتھ تعامل شروع کر دیتی ہے۔

اینڈرائیڈ ہیڈ لائنز کی رپورٹ کے مطابق پودے کو پانی دینے، روشنی کی مقدار درست کرنے یا دیگر دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ مجازی مخلوق صارف کو سادہ اور آسان ٹاسک دیتی ہے، روزانہ اور ہفتہ وار دیکھ بھال کے معمولات پر عمل کرنے کی صورت میں صارفین مختلف انعامات حاصل کر سکتے ہیں اور نئے ورچوئل کردار بھی ان لاک کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اب آپ بھی اسکرین پر نظر آنے والے مزیدار کھانوں کا ذائقہ چکھیں،مگر کیسے؟

اس گیمیفائیڈ سسٹم کے ذریعے پودوں کی دیکھ بھال نہ صرف تفریحی بن جاتی ہے بلکہ نوآموز افراد کے لیے بھی اسے سمجھنا اور اپنانا آسان ہو جاتا ہے۔

سینسو کا ڈیزائن لچکدار اور ماڈیولر ہے، جس کے باعث اسے مٹی کی مختلف گہرائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے،  ایک سے زیادہ پودوں کی نگرانی کے لیے کئی سینسرز کو باہم جوڑنے کی سہولت بھی موجود ہے ، بلٹ اِن مصنوعی ذہانت، مخصوص موبائل ایپ کے ساتھ مل کر، پودے کی قسم، گملے کے سائز اور اردگرد کے ماحولیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا کا درست اور مؤثر تجزیہ کرتی ہے۔

یہ ایپ صرف معلومات دکھانے تک محدود نہیں بلکہ تصاویر کے ذریعے پودوں کی شناخت، ممکنہ بیماریوں کی تشخیص اور فوری دیکھ بھال کے مشورے بھی فراہم کرتی ہے۔ صارف براہِ راست سوالات پوچھ کر رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

اگرچہ سی ای ایس 2026 میں اس آلے کو خاصی توجہ ملی، تاہم کمپنی کے مطابق سینسو فی الحال نمائش کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی اسے کِک اسٹارٹر پلیٹ فارم کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا، اس کی حتمی قیمت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا

یہ اختراع روزمرہ زندگی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے رجحان کی واضح مثال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *