نئے سال کے آغاز پر موٹر سائیکل صارفین کے لیے یونائیٹڈ کمپنی کی جانب سے 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل کی نئی قیمت جاری کردی ہے۔
کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ یہ موٹر سائیکل دو رنگوں، سرخ اور سیاہ، میں دستیاب ہوگی۔
یونائیٹڈ 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل میں 4-اسٹروک او ایچ سی سنگل سلنڈر انجن نصب کیا گیا ہے، جو ہوا کے ذریعے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس موٹر سائیکل کا انجن ڈسپلیسمنٹ 78 سی سی ہے، جب کہ کمپریشن ریشو 8.1:1 رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ انجن روزمرہ استعمال کے لیے موزوں اور معیاری کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
بریکنگ سسٹم کے حوالے سے یونائیٹڈ 70 سی سی موٹر سائیکل میں سامنے اور پیچھے دونوں جانب ڈرم مکینیکل بریکس لگائے گئے ہیں۔ ٹرانسمیشن سسٹم 4 اسپیڈ پر مشتمل ہے، جو ہموار ڈرائیونگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل میں اسٹارٹنگ سسٹم کے طور پر آرم اسمبلی کِک شامل کی گئی ہے۔
ایندھن کے حوالے سے اس موٹر سائیکل میں 8.5 لیٹر کی فیول ٹینک کپیسٹی دی گئی ہے، جو طویل سفر اور روزمرہ آمدورفت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ ٹائروں کی بات کی جائے تو اگلا ٹائر 2.25-17/4PR جبکہ پچھلا ٹائر 2.50-17/4PR سائز میں فراہم کیا گیا ہے۔
یونائیٹڈ 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل میں 12 وولٹ کی بیٹری نصب کی گئی ہے، جب کہ انجن آئل کی گنجائش 0.7 لیٹر رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ موٹر سائیکل سادہ ڈیزائن، معیاری خصوصیات اور مناسب قیمت کے باعث صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔