اسلام آباد میں دو بڑے اسلامی ممالک کے سفرا کی ملاقات،اہم امور پرگفتگو

اسلام آباد میں دو بڑے اسلامی ممالک کے سفرا کی ملاقات،اہم امور پرگفتگو

اسلام آباد میں دو بڑے اسلامی ممالک کے سفرا کے درمیان ایک خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی عرب کے سفیر واف بن سعید المالکی نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان اوغلو کو سعودی عرب کے سفارت خانے میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔

ملاقات کا ماحول دوستانہ اور خوشگوار رہا، جس میں دونوں سفرا نے خطے کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، اقتصادی تعاون کے مواقع اور ثقافتی روابط پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو

دونوں سفرا نے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مثبت اقدامات پر بھی بات کی۔

سعودی سفیر واف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان اوغلو نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔یہ ملاقات دو بڑے اسلامی ممالک کے سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کا مظہر ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملنے
کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *