خیبرپختونخوا میں ممکنہ ہیٹ ویو کا خدشہ، ہسپتالوں میں الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں ممکنہ ہیٹ ویو کا خدشہ، ہسپتالوں میں الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلیے اسپتالوں میں کول اسپیسز قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچنیاور علاج کیلیے ایڈوائزری جاری کردی گئی، وزیرصحت نے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس قائم کرنیکی ہدایت کردی۔ کیٹگری ڈی اور اس سے اوپر کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس قائم کرنیکی ہدایت کردی گئی، ڈی ایچ اوز کو ضلعی سطح پر ہیٹ ویو کے پیش نظ رفوکل پرسنزتعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ اسپتالوں میں او آر ایس اور دیگرضروری ادویات کی دستیابی کیلیے اقدامات کیے جائیں، ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کے وارڈز اور انتظارگاہوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیاجائے،جبکہ ہیٹ اسٹروک یونٹس میں آئیس بیگزکی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا ایک سالہ دور، جاری اخراجات میں 275 ارب روپے کا اضافہ

 

ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر ابھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی جب کہ لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کا شہر تربت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ ڈیرہ غازی خان، سکھر اور مٹھی میں 41 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی پنجاب میں ملتان اور بہاولپور جب کہ سندھ میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں پارہ 39 ڈگری پر رہا، آزاد کشمیر میں سماہنی اور مظفر آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *