تیسرا ٹی ٹوئنٹی،بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا

دمبولا میں کھیلی جانے والی تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔ بارش کے باعث متاثر ہونے والے اس میچ کو 12 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔ کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 30 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 22 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ چارتھ اسالنکا نے 21 اور کامل مشارا نے 20 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، جس کی بدولت میزبان ٹیم ایک مضبوط مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں محمد وسیم جونیئر سب سے نمایاں رہے جنہوں نے تین اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت خواجہ نافع اور نسیم شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا، جبکہ فخر زمان اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

یہ میچ سیریز کے فیصلے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ مسلسل بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا تھا، جہاں نہ صرف ٹاس میں تاخیر ہوئی بلکہ گراؤنڈ مکمل طور پر کور ہونے کے باوجود میچ منسوخ کرنا پڑا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔ صاحبزادہ فرحان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ صائم ایوب، سلمان علی آغا اور فخر زمان نے بھی اہم رنز بنائے تھے۔بولنگ میں اس میچ کے دوران سلمان مرزا اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *