موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،شاندار آفر لگ گئی

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،شاندار آفر لگ گئی

 موٹر سائیکل کے شوقین صارفین کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے  کیونکہ اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل  سی جی 150 اب آسان اقساط پر خریدی جا سکتی ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین کو موٹر سائیکل کی پوری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اٹلس ہونڈا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اشتراک سے  آسان اسکیم کے تحت یہ موٹر سائیکل تین، چھ یا بارہ ماہ کی اقساط پر دستیاب ہے۔ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس سہولت کی خاص بات یہ ہے کہ اقساط پر خریداری زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ ممکن ہے جس سے صارفین کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاہم صارفین کو یہ بات مدنظر رکھنی ہوگی کہ بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گیجبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  اور دیگر علاقائی ٹیکسز کا اطلاق بھی علاقہ کے مطابق ہو سکتا ہے۔ پروسیسنگ فیس کا انحصار منتخب کردہ مدت پر ہوگا، جس کے مطابق تین ماہ کی مدت کے لیے 1.99 فیصد، چھ ماہ کے لیے 5.99 فیصد اور بارہ ماہ کے لیے 11.99 فیصد فیس لاگو کی جائے گی۔

ہونڈا سی جی 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پروسیسنگ فیس شامل کرنے کے بعد موٹر سائیکل کی نیٹ قیمت تقریباً 450,999 روپے بنتی ہے۔ اگر صارف تین ماہ کی قسطی مدت کا انتخاب کرے تو ماہانہ قسط تقریباً 150,333 روپے ہوگی، چھ ماہ کی صورت میں یہ قسط 75,167 روپے جبکہ بارہ ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط تقریباً 37,583 روپے بنتی ہے۔ حتمی رقم میں علاقائی ٹیکسز اور دیگر چارجز شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یونائیٹڈ نے اپنا سستا ترین 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کرادیا

یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ موٹر سائیکل کی بکنگ یا مزید تفصیلات کے لیے صارفین بینک کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

کمپنی اور بینک حکام کے مطابق تمام بکنگز شرائط و ضوابط کے تحت کی جائیں گی اور قابلِ ادائیگی حتمی رقم ٹیکسز اور علاقائی چارجز کے باعث مختلف ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles