انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک ، کروڑوں اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک ، کروڑوں اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

دنیا بھر میں مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام  کے صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہونے اور 17.5 ملین صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوال اٹھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں ۔

انسٹاگرام صارفین کی ذاتی معلومات لیکن ہونے کا سراغ معمول کے مطابق ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران لگایا گیا اور صارفین کو خاص طور پر انسٹاگرام کے پاس ورڈ ری سیٹ کے عمل کے ذریعے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کئی انسٹاگرام صارفین نے غیر متوقع طور پر پاس ورڈ ری سیٹ ہونے اور ای میلز موصول ہونے کی شکایت کی تھی، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اپنے تجربات شیئر کیے تھے اور کچھ نے بتایا کہ انہیں بار بار پاس ورڈ ری سیٹ کی ای میلز موصول ہوئیں، جبکہ کچھ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر فوری طور پر اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیا ، جس سے ممکنہ ڈیٹا لیک کے خدشات پیدا ہوئے۔

سائبرسکیورٹی کمپنی نے اس سرگرمی کو دنیا بھر میں 17.5 ملین اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک ہونا قرار دیا اور کہا کہ سائبر حملہ آوروں نے 17.5 ملین انسٹاگرام اکاؤنٹس کی حساس معلومات چوری کی ہیں، جن میں یوزرنیم، رہائشی پتے، فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے اور سائبر حملہ آوروں کی جانب سے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام میں نئے جنریٹیو اے آئی فیچرز متعارف

دوسری جانب میٹا نے کسی بھی انسٹاگرام ڈیٹا لیک کی تردید کے ساتھ یہ یقین دہانی کرائی کہ صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں، دو مرحلہ جاتی توثیق (Two-Factor Authentication) کو فعال رکھیں اور مشکوک لنکس یا ایپس سے گریز کریں تاکہ اپنی ذاتی معلومات کو ممکنہ سائبر خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *