مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ،  آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کے بجٹ کو شدیدمتاثر کیا ہے اور ان کی مشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ ترین سرکاری دستاویزات نے آٹے کی قیمتوں میں خوفناک اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے سے لے کر 590 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں یہ بڑھ کر 2 ہزار 893 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ 590 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ ملتان میں قیمت 226 روپے 66 پیسے بڑھ گئی۔ اسی طرح خضدار میں 200 روپے، بہاولپور میں 163 روپے 33 پیسے اور کوئٹہ میں 140 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

یہ قیمتوں میں اضافہ نہ صرف روزمرہ کی اشیاء کی پہنچ کو مشکل بنا رہا ہے بلکہ عام آدمی کی زندگی پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے،  اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرے تو مہنگائی کے اس طوفان سے نمٹنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:ذخیر اندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ہزاروں میٹرک ٹن آٹا، گھی اور چینی برآمد

عوام کی ضروریات زندگی کی حفاظت اور قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اور مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *