دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ پیداوار شروع ، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائینگے

دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ پیداوار شروع ، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائینگے

اُڑنے والی گاڑیاں جو کبھی صرف سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جاتی تھیں، اب حقیقت بننے کے قریب ہیں، کیونکہ دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی قیمت ایسی ہے جو سن کر واقعی آپ حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد سائنس فکشن کو عملی شکل مل گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ اُڑنے والی گاڑی 2026 کے اوائل میں صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے، یہ گاڑی الیف کی سلیکان ویلی میں واقع فیکٹری میں تیار کی جا رہی ہے اور اس کی تیاری میں کئی ماہ لگیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ مکمل طور پر برقی گاڑی ہے جو اڑان بھرنے اور زمین پر اترنے دونوں صلاحیتوں کی حامل ہے، جس کی بدولت اسے شہری علاقوں میں شدید ٹریفک سے بچنے کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے ، 385 کلو وزنی کار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے اڑتے دو مسافروں کو 110 میل دور تک لے جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک ، کروڑوں اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف پرواز سے اکتاہٹ محسوس کرے  تو الیف ماڈل اے کو زمین پر اتار کر عام گاڑی کی طرح سڑک پر بھی چلایا جا سکتا ہے، جو کسی جیمز بانڈ فلم کے منظر سے کم نہیں لگتا۔

اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑی صرف منتخب صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

حیران کن طور پر اس گاڑی کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور الیف ایرو ناٹکس کو اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔

یوں یہ انقلابی فلائنگ کار نہ صرف مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا نیا تصور پیش کر رہی ہے بلکہ اس کی بلند قیمت کے باوجود صارفین کی غیر معمولی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا تیزی سے سائنس فکشن سے حقیقت کی جانب بڑھ رہی ہے، اور آنے والے برسوں میں ایسی جدید گاڑیاں عام زندگی کا حصہ بنتی دکھائی دے سکتی ہیں۔

editor

Related Articles