بگ بیش لیگ،پاکستانی بیٹرمحمد رضوان کو زبردستی باہر بلا لیا گیا،وجہ سامنے آگئی

بگ بیش لیگ،پاکستانی بیٹرمحمد رضوان کو زبردستی باہر بلا لیا گیا،وجہ سامنے آگئی

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا، پاکستانی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان  جو اس وقت میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں کو سست بیٹنگ کی بنیاد پر زبردستی ریٹائر کر کے میدان سے باہر بلا لیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس نوعیت کا فیصلہ کم ہی دیکھنے میں آتا ہے جس کے باعث یہ معاملہ سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں زیرِ بحث ہے،میچ کے دوران محمد رضوان نے 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 26 رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم وہ مسلسل دباؤ میں دکھائی دیے اور 9 گیندوں پر کوئی رن اسکور نہ کر سکے اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 113 رہا، جو تیز رفتار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق تسلی بخش نہیں سمجھا جا رہا تھا۔
ٹیم کو آخری اوورز میں تیز رنز کی ضرورت تھی، جس کے باعث رینیگیڈز کے کپتان نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے رضوان کو میدان چھوڑنے کا اشارہ کیا اور ان کی جگہ ایک جارح مزاج بیٹر کو کریز پر بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں :بلا چل پڑا، بگ بیش میں شائقین حیران، بالآخر بابراعظم سے متعلق بڑی خبر آگئی

یہ فیصلہ نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں بلکہ ناظرین کے لیے بھی چونکا دینے والا تھا کمنٹری پینل میں موجود ایک سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے رائے دی کہ کپتان کو یہ قدم دو اوور پہلے ہی اٹھا لینا چاہیے تھا تاکہ ٹیم کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ان کے مطابق جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رفتار سب سے اہم عنصر بن چکی ہے اور کسی بھی بیٹر کو حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

بعض صارفین نے محمد رضوان کی بیٹنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ ایک صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ رضوان کو فوری طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

تاہم کچھ شائقین نے ان کا دفاع بھی کیا اور یاد دلایا کہ رضوان اور بابر اعظم نے ماضی میں پاکستان کے لیے مسلسل شاندار پرفارمنس دی ہے، جیسا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی متعدد مواقع پر ان کی کارکردگی کی تعریف کر چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *