پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی سربراہ رہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے ۔
The Pakistan Cricket Board expresses deep sorrow on the passing of former Test cricketer and Chief Selector Mohammad Ilyas.
He represented Pakistan in 10 Test matches and later served on various PCB selection committees, including leading the Women’s Cricket selection panel.… pic.twitter.com/s4tECW548d
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2026


