قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بڑا اعلان کردیا

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بڑا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہیں کھیلیں گے شاداب خان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں مصروف ہیں اور ابتدائی طور پر توقع کی جا رہی تھی کہ وہ لیگ میں واپسی کریں گے لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی غیر موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔

شاداب نے اپنے پیغام میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اورسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم کے ساتھ وقت گزار کر انہیں خوشی ہوئی، اگرچہ ٹیم اس بار فائنل تک نہیں پہنچ سکی،شاداب خان نے کہا کہ وہ اپنی توجہ  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث لیگ میں واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں :شاداب خان کو ٹیم میں نہ رکھنے کی بڑی وجہ ؟ باسط علی نے راز کی بات بتادی

بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں شاداب خان نے سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے۔ ان میچز میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 104 رنز بھی بنائے جس سے ان کی آل راؤنڈ صلاحیتیں واضح طور پر سامنے آئیں۔

یہ فیصلہ شاداب خان کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی کارکردگی اور تیاری پر مکمل توجہ دینا قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ضروری سمجھی جا رہی ہے شاداب کی غیر موجودگی میں سڈنی تھنڈر کی کارکردگی پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ وہ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر شمار ہوتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *