باپ بیٹے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

باپ بیٹے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

افغان کرکٹ کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم کے لیے کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔

دونوں نے نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 53 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے، جس نے شائقین کرکٹ کو محظوظ اور متاثر کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک باپ اور بیٹا ایک ہی ٹیم سے کھیل کر کھیل کے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل کر وہ بے حد خوش ہیں اور اس لمحے کا وہ کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنانے کی بھرپور کوشش کی اور حسن نے اپنی پہلی پرفارمنس میں بہترین کارکردگی دکھا کر ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی۔ محمد نبی نے مزید کہا کہ یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ افغان کرکٹ کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بگ بیش لیگ،پاکستانی بیٹرمحمد رضوان کو زبردستی باہر بلا لیا گیا،وجہ سامنے آگئی

حسن عیسیٰ خیل نے بھی اس موقع پر جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کھیل کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ والد سخت مزاج ضرور ہیں لیکن تربیت کے دوران ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے انہیں بہتر کھلاڑی بنایا۔ حسن نے یہ بھی کہا کہ افغان قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کا خواب ہے اور وہ اس مقصد کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل کی جوڑی نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا بلکہ ایک تاریخی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس پرفارمنس نے یہ ثابت کیا کہ خاندان کی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلنے کا نتیجہ کس قدر شاندار ہو سکتا ہے۔ شائقین کرکٹ اس جوڑی کے مزید شاندار کھیل کے منتظر ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں وہ مزید یادگار لمحے تخلیق کریں گے۔

editor

Related Articles