کویت میں ورک ویزا سے فیملی ویزا کیسے تبدیل کریں؟ مکمل ، آسان طریقہ جانیے

کویت میں ورک ویزا سے فیملی ویزا کیسے تبدیل کریں؟ مکمل ، آسان طریقہ جانیے

کویت میں ورک ویزا (آرٹیکل 18) سے فیملی ویزا (آرٹیکل 22) میں منتقلی کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، کویتی وزارت داخلہ کے قوانین کے مطابق یہ منتقلی ممکن ہے، تاہم اس کے لیے درست دستاویزات، قانونی مراحل اور متعلقہ اداروں سے منظوری لازمی ہے۔

اس حوالے سے معمولی غلطی یا کاغذات کی کمی سے عمل میں تاخیر یا درخواست مسترد ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہت سے غیر ملکی رہائشی اپنی اہلیہ یا اہل خانہ کا ویزا ورک ویزا سے ڈیپنڈنٹ ویزا میں منتقل کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں ذیل میں مکمل اور آسان طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے، جو کویت میں مقیم غیر ملکی خاندانوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

سب سے پہلے تمام ضروری کاغذات کسی مجاز ٹائپنگ سینٹر سے تیار کروائیں اور اپنے رہائشی پتے کے مطابق متعلقہ جوازات (امیگریشن ڈیپارٹمنٹ) سے رابطہ کریں۔

اہلیہ کے لیے اصل پاسپورٹ اور اس کی کاپی، موجودہ اقامہ (آرٹیکل 18) کی کاپی، سول آئی ڈی کی کاپی، نکاح نامہ جو آبائی ملک اور کویت کی وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ ہو، متعلقہ سفارتخانے سے تصدیق شدہ کاغذات اور پاسپورٹ سائز تصاویر لازمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

شوہر یا نئے کفیل کے لیے اصل سول آئی ڈی اور اس کی کاپی، پاسپورٹ کی کاپی (پہلا صفحہ اور اقامہ صفحہ)، آجر کی جانب سے تازہ تنخواہ سرٹیفکیٹ (عربی زبان میں)، ورک پرمٹ کی کاپی اور کرایہ نامہ (اگر PACI ایڈریس سے منسلک ہو) درکار ہوتا ہے۔ تمام دستاویزات درست اور تازہ ہونی چاہئیں اور جوازات کے دفتر میں فائل جمع کرواتے وقت اصل کاغذات ساتھ رکھیں۔

یہ پورا عمل مکمل کرنے کے بعد وزارتِ داخلہ کی منظوری سے اہلیہ کا اقامہ آرٹیکل 22 میں منتقل کر دیا جاتا ہے، جو کویت میں مقیم غیر ملکی خاندانوں کے لیے سہولت اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

نوٹ: کویت میں قوانین وقتاً فوقتاً تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے درخواست دینے سے قبل تازہ ترین معلومات کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *