بگ بیش لیگ میں زبردستی باہر بلائے جانے پر محمد رضوان کا رد عمل سامنے آگیا

بگ بیش لیگ میں زبردستی باہر بلائے جانے پر محمد رضوان کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بگ بیش لیگ کے دوران بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے کے حوالے سے واضح کیا ہےکہ یہ بالکل غلط ہے کہ وہ لیگ چھوڑ کر واپس آرہے ہیں یا معاہدہ پورا نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ کے معاہدے کے مطابق وہ اپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈز کے لیے دستیاب ہیں اور لیگ چھوڑنے کی خبریں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں،محمد رضوان نے مزید کہا کہ کپتان کے فیصلے کا احترام کرنا ان کا فرض ہے اور میچ کے دوران کپتان نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ ہمارا مذہب بھی اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ اپنے امیر یا قائد کی اطاعت کریں اور کھیل کے دوران کپتان ہی میچ کا امیر ہوتا ہے اسی بنیاد پر انہوں نے واپس بلائے جانے پر کسی قسم کا کوئی شکایت یا ناراضگی ظاہر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں :؍بگ بیش لیگ،پاکستانی بیٹرمحمد رضوان کو زبردستی باہر بلا لیا گیا،وجہ سامنے آگئی

رضوان نے بتایا کہ میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے ان سے ملاقات کر کے نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ معذرت بھی کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کی حکمت عملی کا حصہ تھا اور ذاتی نوعیت کا نہیں تھا،محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور کپتان کے فیصلے کا احترام ان کے لیے اولین ترجیح ہے اور وہ ہمیشہ ٹیم کے مفاد میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محمد رضوان کو کپتان نے بیٹنگ کرنے پر میدان سے واپس بلایا تھا ان کی جگہ جب سدرلینڈ بیٹنگ کے لیے آئے تو وہ صرف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ٹیم کے فیصلے میں کوئی ذاتی تعصب یا غیر منصفانہ رویہ نہیں تھا۔

محمد رضوان نے کہا کہ وہ بگ بیش لیگ کے تمام میچز میں اپنی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے اور ٹیم کی جیت اور کارکردگی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور لیگ چھوڑنے یا معاہدہ پورا نہ کرنے کی خبریں مکمل طور پر غلط ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *