صحت کارڈ پر علاج کس تاریخ سے ممکن ہوگا؟

صحت کارڈ پر علاج کس تاریخ سے ممکن ہوگا؟

وفاقی حکومت نے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی،اس اقدام کا مقصد شہریوں کو معیاری اور بلا معاوضہ طبی علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت اسلام آباد آزاد جموں و کشمیراورگلگت بلتستان کے مستقل رہائشی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گےاس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا کہ مذکورہ علاقوں کے اہل افراد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

مراسلے کے مطابق اسٹیٹ لائف نے صحت سہولت پروگرام سے منسلک تمام پینل ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

صحت کارڈ 16 جنوری سے فعال ہو جائیں گے اس حوالے سے پینل ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے ہیلتھ ڈیسک قائم کریں تاکہ مریضوں کو فوری رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

اسٹیٹ لائف کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مستحق اور اہل افراد کو بلا تعطل علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ علاج کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پینل ہسپتالوں کا باقاعدہ معائنہ بھی کیا جائے گا، حکام نے ہسپتال انتظامیہ سے مکمل تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ پروگرام جون 2027 تک مؤثر رہے گا جس سے طویل مدت تک عوام کو فائدہ حاصل ہوگا، وفاقی حکومت کا مقصد شہریوں کو بروقت، معیاری اور مفت طبی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کی صحت کے مسائل میں کمی آئے اور علاج کا معیار بہتر ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *