بھارتی حمایت یافتہ بی ایل اے کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،خاران میں معمولات زندگی رواں دواں

بھارتی حمایت یافتہ بی ایل اے کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،خاران میں معمولات زندگی رواں دواں

بلوچستان کے ضلع خاران سے متعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہر پر قبضے کے جھوٹے دعوے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئے ہیں۔

خاران بازار میں زندگی معمول کے مطابق ہے، دکانیں کھلی ہیں، کاروبار جاری ہے اور شہری بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کے بلوچستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں، عوام کا کہنا ہے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد آئے اور وڈیو بنا کر دم دبا کر بھاگ گئے جن میں سے  7دہشتگرد جہنم واصل بھی ہوگئے۔

شہر میں کسی قسم کی بدامنی یا قبضے جیسی صورتحال موجود نہیں، اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے دہشتگرد بینک لوٹنے کیلئے  علاقے میں داخل ہوئے  چند وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائیں اور پھر دم دبا کر بھاگ نکلے جبکہ سیکورٹی فورسز نے سات کو  موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :خاران آپریشن مکمل: فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، متعدد فرار

خاران کے عوام نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کی جانب سے اس طرح کے جھوٹے دعوؤں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا ہے، تاہم عوام اب ایسے پروپیگنڈے سے مکمل طور پر آگاہ ہو چکے ہیں،مقامی انتظامیہ کے مطابق خاران میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنا د ئیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *