صرف 15,654 روپے میں نیا iPhone 17 حاصل کریں

صرف 15,654 روپے میں نیا iPhone 17 حاصل کریں

پاکستان میں ایپل صارفین کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ HBL نے پی ٹی اے سے منظور شدہ iPhone 17 سیریز کے لیے آسان ماہانہ اقساط کی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین صرف 15,654 روپے ماہانہ کی قسط پر iPhone 17، iPhone Air، iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max حاصل کر سکتے ہیں۔

HBL کی اس آفر میں صارفین زیرو مارک اپ پر 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں جدید اور پریمیم اسمارٹ فونز خرید سکتے ہیں۔ جو صارفین طویل مدت میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے 18، 24، 30 اور 36 ماہ کے پلانز بھی دستیاب ہیں، جس میں ماہانہ قسط کی رقم مدت کے مطابق تبدیل ہوتی ہے۔

بینک کے مطابق موبائل فون کی ڈیلیوری کے وقت صارف کو اپنے شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی فراہم کرنا ہوگی اور موبائل فون صرف HBL میں رجسٹرڈ پتے پر ڈیلیور کیا جائے گا۔ فون کی وارنٹی کمپنی کی آفیشل پالیسی کے مطابق ہوگی۔ تاہم موبائل کا رنگ اور اسٹاک دستیابی پر منحصر ہوگا۔

HBL نے واضح کیا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن پر 1,200 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ FED لاگو ہوگا۔ موبائل کی قیمتوں میں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیلی ممکن ہے، لیکن پہلے سے آرڈر دینے والے صارفین پر نئی قیمتیں لاگو نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر، صارفین کی خوشی ماند پڑ گئی

بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور HBL کے کریڈٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون ڈیلیوری کے وقت اچھی طرح چیک کریں اور کسی خرابی یا نقصان کی صورت میں فوراً متعلقہ وینڈر کو اطلاع دیں۔

مزید معلومات کے لیے صارفین HBL کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *